Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم رمضان کو کون کونسے شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شائع 24 اپريل 2020 06:15pm
فائل فوٹو

کراچی: ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم پشاور، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں شام سے رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں 05، سندھ کے علاقوں لاڑکانہ میں 03، شہید بينظير آباد میں 02 اور اس کے علاوہ پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، روہڑی، سکھر، پڈعیدین، سکرند، شہید بینظیر آباد، تربت اور خان پور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔